سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا کثیرالاستعمال تعمیراتی منصوبہ شروع ہونے والا ہے،، مکعب کے نام سے یہ ایک چوکور عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 20 امپائر بلڈنگ باآسانی سما سکتی ہیں،،
1300 فٹ بلند اور 1200 فٹ چوڑی اس عمارت میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے،،
منصوبے کے تحت یہاں ایک لاکھ چار ہزار رہائشی یونٹس تعمیر ہوں گے،، یہ عمارت سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کا حصہ ہے،، اس منصوبے سے روزگار کے تین لاکھ چونتیس ہزار مواقع پیدا ہوں گے،،
مکعب دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہو گی،،

