جرمن وزیر خزانہ کرسچئن لنڈنر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپین یونین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کی تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے،،
واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت پر آئے ہوئے جرمن وزیر خزانہ کی صحافیوں سے بات چیت،، انہوں نے کہا تجارتی جنگ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے،، تجارتی جنگ شروع کرنے والا ملک خود ہی اس کے نقصانات کا ذمہ دار ہو گا،،
کرسچئن لنڈنر نے کہا صدارتی انتخابات کے بعد وہائٹ ہاؤس کے نئے مہمان کا انتظار ہے،، اگر ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو یورپین یونین کے ساتھ تجارتی جنگ کا آغاز کر سکتے ہیں جو امریکہ کے لئے نقصان دہ ہو گی،، یورپین یونین ہر صورت امریکی تجارتی جنگ کا بھرپور جواب دے گی،،
جرمن وزیر خزانہ نے کہا چین امریکہ تجارتی جنگ میں یورپین یونین کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا،، سابق امریکی صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو امریکہ آنے والی تمام درآمدات پر 10 سے 20 فیصد امپورٹ ڈیوٹی بڑھا دیں گے،، اس سے کوئی غرض نہیں کہ درآمدات کس ملک سے آ رہی ہیں