نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی لیکن عملہ تمام آلات سمیت عمارت خالی کر کے فرار ہو گیا اور عمارت خالی پائی گئی۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مبینہ غیر قانونی بورن کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ تاہم اس سے پہلے ہی عملہ سسٹمز سمیت فرار ہو چکا تھا اور عمارت مکمل خالی پائی گئی۔ کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کی فرانزک ٹیم نے متصل عمارت میں واقع بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے ڈیجیٹل آلات اور سسٹمز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ فرانزک جانچ پڑتال کے بعد ٹیم کو بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ این سی سی آئی اے نے بلیو اسکائی فنانشل سروسز کے آپریشنز کو مکمل قانونی قرار دیا ہے۔
