ترک دفاعی ادارے پر حملہ کرنے والی خاتون دہشت گرد کا انٹرویو منظر عام پر آگیا

0

انقرہ: ترکیہ کی ایرو سپیس انڈسٹری کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والی خاتون دہشت گرد کا حملہ سے قبل دیا جانے والا انٹریو منظر عام پر آگیا ہے۔

ڈارک ویب ہیبر نامی ایکس ہینڈل پر شیئر انٹرویو میں پی کے کے  کی حملہ آور کا کہنا تھا کہ ’’کردستان میں جنگ کافی نہیں۔  جنگ کو (ترکیہ) کے شہروں تک پہنچانا ہوگا۔

https://twitter.com/Darkwebhaber/status/1850477344521175321

خاتون حملہ آور نے مزید کہا کہ دشمن کی سانسیں بند کر دینا لازمی ہے جہاں وہ سانس لے گا ہمیں وہ مقام فتح کی طرف لے جائے گا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور میں خاتون بھی شامل تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.