سعودی عرب میں حوثی حملوں میں 73 افراد زخمی

سعودی عرب میں حوثی حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سعودی اتحادی فورس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے متعدد سعودی شہروں کو نشانہ بنایا۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق حملے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں کیے گئے۔ فورس نے کہا کہ حملوں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی اتحادی فورس نے حوثی حملوں کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، حملوں اور نقصانات سے متعلق تمام دعووں کی آزادانہ تصدیق فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے