وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام کےساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ایسےبزدلانہ حملےمعصوم انسانی جانوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،سعودی عرب پر حملے خطے کے امن و سلامتی کو مزید خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے