سرکاری ملازمین کیلے بُری خبر، جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کےلیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح کمی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی حکومت نے  جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر منافع کی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے۔25-2024  میں شرح منافع 12.46 فیصد مقرر تھی۔

مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر 12.05 فیصد سالانہ منافع کی شرح نافذ ہوگی۔ یہ شرح تمام سرکاری ملازمین کےجی پی فنڈ اکاؤنٹس پرلاگو ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز کے بیلنس پر متعلقہ مالی سال کے لیے منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات دونوں وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ دراصل سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی جانب سے ایک لازمی بچت کی اسکیم ہے، جس میں ہر ماہ تنخواہوں سے ایک مخصوص رقم کاٹ لی جاتی ہے۔ یہ رقم حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کے نام سے جمع ہوتی رہتی ہے اور اس پر سالانہ کی بنیاد پر منافع بھی دیا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے