صدر آصف علی زرداری لندن سے پاکستان روانہ ہوگئے

صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے وطن واپسی کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے۔ روانگی کے موقع پر صدر زرداری سے ان کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ صدر مملکت نے جواب دیا، ’’اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔‘‘ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز پاکستان واپس آنا تھا۔ تاہم ان کی وطن واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔ واپسی میں تاخیر کی وجہ برطانیہ کا ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم تھا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز متاثر ہوئی۔ اس صورتحال کے باعث صدر زرداری کی واپسی ایک روز کے لیے موخر ہوئی۔ اب صدر مملکت لندن سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے