ایران نواز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا،، نعیم قاسم کو حزب اللہ کا نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا ہے،،
کئی سال تک حسن نصراللہ کے دست راست اور حزب اللہ کے نائب سربراہ رہنے والے نعیم قاسم کو ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد سربراہ مقرر کیا گیا ہے،،
حسن نصراللہ کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں مستقل سیکریٹری جنرل بنانے کا اعلان ہونے والا تھا کہ وہ اسرائیل کے ایک میزائل حملے میں شہید ہو گئے،،
حسن نصراللہ بھی ستمبر میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے تھے،،