ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے پالیسی قرض کی منظوری دے دی ہے،، یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات پر خرچ کی جائے گی،،
ایشیائی ترقیاتی بینک کے Climate and Disaster Resilience Enhancement Program کے تحت پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مزید مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،
پروگرام کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے تکنیکی معاونت کے لئے 10 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دے دی ہے،،
بینک کے مطابق پاکستان قدرتی آفات، موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے،، ہر سال پاکستان کو قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے،،