ملائیشین وزیر اعظم نے پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کا الزام تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ انور ابراہیم برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔  انہوں نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو بھی دیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔

ملائیشین وزیراعظم نے اس مؤقف کی تائید نہیں کی  انہوں نے پاکستان کو ریاستی دہشت گردی میں ملوث قرار دینے سے گریز کیا۔

انور ابراہیم نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے دستیاب حقائق پر بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے ملائیشین ریاستی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیا۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی۔

انور ابراہیم نے کہا کہ ایسی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔  اس میں پاکستان کے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت موجود ہو۔ملائیشین وزیراعظم نے اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کیا۔

انٹرویو کے دوران انور ابراہیم نے فلسطین کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی۔ملائیشین وزیراعظم نے نہتے فلسطینی عوام پر بمباری کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری کارروائیوں پر سخت تشویش ظاہر کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے