پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سات روز سے جاری تیزی کا تسلسل بالآخر ٹوٹ ہی گیا،، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 577 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،، انڈیکس 90 ہزار 286 کی سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں آج 1500 پوائنٹس کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا،، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1007 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 91 ہزار 872 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا،، سہ پہر کو فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ ریڈ زون میں چلی گئی اور پھر وہاں سے واپس پلٹ نہ سکی،،
بدھ کو بازار حصص میں 61 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کی تجارت ہوئی،، کاروباری مالیت 27 ارب 34 کروڑ روپے رہی،، سرمایہ کاروں نے 70 ارب روپے کا نقصان اٹھایا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو منگل کو 11764 ارب روپے تھی آج 11 ہزار 695 ارب روپے پر بند ہوئی