اکتوبر میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی،، ایک ماہ کے 23 کاروباری سیشنز میں حصص بازار نے 7 حدیں عبور کیں،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 7900 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، یکم اکتوبر کو کاروبار 81 ہزار 114 پوائنٹس سے شروع ہوا،، 31 اکتوبر کو ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا،،
مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،، آئی ایم ایف کے ساتھ 37 ماہ کے قرض کے نئے معاہدے نے بھی مارکیٹ کو نئی زندگی دی،،
اکتوبر میں 584 ارب روپے مالیت کے 12 ارب حصص کے سودے ہوئے،، ایک ماہ میں سرمایہ کاروں نے 917 ارب روپے (3 ارب 30 کروڑ ڈالر) کا بڑا منافع کمایا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو 10 ہزار 619 ارب روپے پر تھی 31 اکتوبر کو 11 ہزار 536 ارب روپے پر جا پہنچی،،