انگلینڈ سے کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم پر 50 فیصد جرمانہ

انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر سزا دی گئی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف کے وقت تک 11 اوورز کم کرائے۔ اس پر ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔ آئی سی سی کے مطابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی غلطی تسلیم کر لی۔آئی سی سی نے کہا کہ بابر اعظم نے سزا بھی قبول کر لی۔ اس کے بعد کارروائی مکمل کر دی گئی۔

انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجہ کمی ہوئی ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے