امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں ایران جنگ کے مالی اور عسکری اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے جنگ پرتقریباً 33 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔اس رقم میں 22 ارب 30 کروڑ ڈالر استعمال شدہ گولہ بارود پر خرچ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران 20 ہزار سے زائد امریکی فوجی اور سفارتی اہلکار خطے سے نکالے گئے۔
انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق یورپی اڈوں سے امریکی افواج نے جنگی معاونت کے لیے 5 ہزار پروازیں کیں۔ امریکا کو عراق، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔رپورٹ میں ان نقصانات کی مالیت 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران 30 امریکی ڈرونز تباہ ہوئے۔اس کے علاوہ کئی جنگی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ان میں ایف-15، ایف-35 اور اے-10 طیارے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکزی لاجسٹکس مرکز کو بھی تباہ کر دیا۔
