مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے منگل کو قاہرہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر مصر پہنچے ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قریبی سکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور مصر کے اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں عرب اور اسلامی دنیا سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور استحکام پر خصوصی توجہ دی گئی۔دونوں ممالک نے میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی بات کی۔فریقین نے فریڈم آف نیویگیشن کے تحفظ کے لیے کوششیں مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آزادانہ جہاز رانی کے تحفظ پر اتفاق کیا۔
صری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے لیے واضح حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی مصر کی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔مصری ایوان صدر کے مطابق مصر نے سعودی عرب پر کسی بھی حملے کی مذمت کی۔مصر نے سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت کا یقین بھی دلایا۔
