امریکا سے پاکستان کی 36 تاریخی نوادرات واپس، جلد وطن منتقل ہوں گی

پاکستان سے چوری اور اسمگل کی گئی 36 نوادرات امریکا سے پاکستان کو واپس کردی گئی ہیں۔یہ نوادرات اب پاکستان منتقل کی جائیں گی۔نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں اس حوالے سے ایک تقریب ہوئی۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

واپس کی جانے والی نوادرات میں ایک یکشی کی گرے شسٹ شخصیت بھی شامل ہے۔یہ نوادرات چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے۔اس کے علاوہ 35 ٹیراکوٹا فرٹیلیٹی فگرز بھی پاکستان کو واپس ملے ہیں۔ان نوادرات کا تعلق 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے بتایا گیا ہے۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی کو اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چوری شدہ نوادرات کی قانونی واپسی اہمیت رکھتی ہے۔ان کے مطابق اس عمل سے آنے والی نسلوں کو اپنی تہذیب سے آگاہی کا موقع ملے گا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے