حوثی حملوں سے علاقائی امن اور استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان

پاکستان نے یمن کی بگڑتی صورتحال پر فوری سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی حملوں سے علاقائی امن اور استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ان کے مطابق یمن کا بحران انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سفارتی کوششیں فوری تیز کرنا ہوں گی۔

پاکستانی سفیر نے باب المندب کے گرد حوثی حملوں کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ان کے مطابق فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بحران کے حل کے لیے سفارتی راستے کو اہم قرار دیا۔

عاصم افتخار نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے تمام حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کی بھی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے جائز حقِ دفاع کی بھی حمایت کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے