وفاقی حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج میں شامل خیبرپختون خوا کے صوبائی ملازمین کو رہا کر دیا گیا،، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رہا ہونے والے صوبے کے سرکاری ملازمین کو پرتپاک استقبال کیا،، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایک گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان بھی کیا،،
وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا یہ سیاسی احتجاج تھا جس میں صوبہ خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین بھی شریک ہوئے اور انہیں ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،،
ریسکیو کے 42 اہلکاروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں خاص طور پر مدعو کیا گیا اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا،،
رہائی پانے والے اہلکاروں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل ہے،، خیبر پختون خوا ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل محمد ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ نے سیاسی احتجاج میں شامل سرکاری ملازمین کی رہائی پر انہیں ون اسٹیپ پروموشن دینے کا اعلان کیا ہے،، اہلکاروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جائے گی،،
واضح رہے 15 اکتوبر کے احتجاج میں اسلام آباد پولیس نے 86 افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں کل رات اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا تھا،،