ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی اجازت

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد اگلے ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی وفد پر سفری پابندیاں لاگو ہوں گی۔

امریکی ترجمان کے مطابق وفد کو بعض اشیا کی خریداری پر بھی پابندیوں کا سامنا ہوگا۔ان پابندیوں میں پرتعیش اشیا کی خریداری بھی شامل ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی وفد کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بیان ایرانی وفد کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں دیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے