عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اثر دنیا بھر میں واضح نظر آ رہا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک اونس سونے کی قیمت 2752 ڈالر پر آ گئی،،
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں پیشگی پولنگ کا عمل تیز ہونے اور صورتحال کچھ واضح ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،،
پاکستان میں سونا 2500 روپے سستا ہو گیا،، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے پر آ گئی،،
24 قیراط کا ایک تولہ سونا 2144 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے پر بند ہوئی،،
چاندی کا ریٹ بھی 20 روپے کم ہو گیا،، ایک تولہ چاندی 3430 روپے میں فروخت ہوئی،،