امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کردیئے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بل اب قانون بن گیا ہے۔اس قانون کا مقصد روس پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنا ہے۔یہ اقدام یوکرین جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
نئے قانون میں روس کی توانائی اور دفاعی صنعتوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔روس کے ایسے تیل بردار جہاز بھی قانون کی زد میں آئیں گے جو پابندیوں سے بچتے ہیں۔ان جہازوں کو روس کا ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔امریکی اقدام کا مقصد روس کی آمدنی کم کرنا ہے۔ریکا کا کہنا ہے کہ یہ آمدنی یوکرین جنگ کے اخراجات میں استعمال ہوتی ہے۔
قانون صدر ٹرمپ کو نئے ٹیرف عائد کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ان ٹیرف کی شرح 100 فیصد تک ہوسکتی ہے۔
یہ اقدام روسی تیل اور گیس کے بڑے خریداروں کو متاثر کرسکتا ہے۔
