ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے تین مطالبات پیش کر دیے، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تین شرائط پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔محسن رضائی نے یہ بات الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محسن رضائی کے مطابق ایران نے کسی بھی معاہدے کے لیے تین مطالبات پیش کیے ہیں۔ان میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔ ایران نے منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ تہران نے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔

محسن رضائی نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ان کے مطابق قطری ثالث نے ایرانی مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا منتظر ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری جاری رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے