پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 65 ملین یورو کے معاہدے

پاکستان اور یورپی یونین نے 65 ملین یورو کے تین گرانٹ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ رقم تقریباً 20.64 ارب پاکستانی روپے بنتی ہے۔ معاہدوں کے تحت پاکستان میں تین اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔معاہدوں پر یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس اور سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔یہ پروگرام یورپی یونین کے ملٹی اینول انڈیکیٹو پروگرام 2021-2027 کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں۔

گلوبل گیٹ وے پروگرام کا مقصد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔اس کے تحت ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔پروگرام پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مالیاتی ماحول بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

دوسرے پروگرام کا تعلق خیبر پختونخوا میں توانائی اور ماحولیاتی استحکام سے ہے۔اس پروگرام کے تحت آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔پروگرام نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تربیت اور دیگر معاون اقدامات بھی فراہم کرے گا۔ اس سے صوبے کے توانائی شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے