وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔وزیراعظم عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کریں گے۔وہ تنازعات کے پرامن حل پر بھی زور دیں گے۔وزیراعظم خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔
وہ امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں بھی بیان کریں گے۔پاکستانی حکام کے مطابق وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
