جی7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جی7 وزرائے خارجہ کا اجلاس نیویارک میں ہوا۔یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوا۔برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ جی7 کے رکن ہیں۔
جی7 وزرائے خارجہ نے ایران سے حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایران سے حوثی گروپ کی حمایت ختم کرنے پر بھی زور دیا۔جی7 نے ایران کی حمایت کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا۔وزرائے خارجہ کے مطابق اس صورتحال سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
جی7 ممالک نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے یمن میں حوثیوں کی فوجی کارروائیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔وزرائے خارجہ نے حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے شہری آبادی اور تنصیبات کے خلاف حملے روکنے پر بھی زور دیا۔
