وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر “TRUMP TV: The Essentials Station” کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا ہے۔یہ چینل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی ویڈیوز نشر کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اسٹریم 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق چینل کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔اس پر صدر ٹرمپ کے اہم خطابات بھی نشر ہوں گے۔ انتظامیہ کی اہم اعلانات اور دیگر ویڈیوز بھی شامل ہوں گی۔چینل میں ماضی کی اہم تقریبات کی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔ افتتاحی نشریات میں ٹرمپ کی ماؤنٹ رشمور تقریر اور 2025 کی حلف برداری کی ویڈیوز شامل تھیں۔
ٹرمپ ٹی وی کی نشریات یوٹیوب کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چینل کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس کا مقصد انتظامیہ کی اہم ویڈیوز اور اعلانات کو ایک جگہ پیش کرنا ہے۔
ٹرمپ ٹی وی کا آغاز وائٹ ہاؤس اور بعض بڑے امریکی میڈیا اداروں کے درمیان تنازع کے دوران ہوا ہے۔اس سے قبل انتظامیہ نے CNN، Politico اور MS NOW کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس تک رسائی سے روک دیا تھا۔ ان اداروں نے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔اس تنازع کے بعد کئی بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے وائٹ ہاؤس کی مشترکہ پریس کوریج بھی معطل کردی تھی۔
