لاڑکانہ: مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

لاڑکانہ میں سول لائن تھانے کی حدود لاہوری محلے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کھوکھربرادری میں جاری پرانے تنازعے کے باعث پیش آیا، نوڈیروکےگاؤں میرواہ کی کھوکھر برادری میں پرانہ تنازعہ چل رہا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ سے 4 افراد کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے