وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانی کاروباری افراد سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت

زیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔وفود میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد اور پروفیشنلز شامل تھے۔ان وفود نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وفود میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، آٹو موبائل اور توانائی کے ماہرین شامل تھے۔تعمیرات اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفود کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے پاکستانی کاروباری افراد اور پروفیشنلز کو ملک کا سفیر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ افراد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں۔

ہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے کاروباری برادری کے مسائل حل ہوئے ہیں۔حکومت کاروباری سرگرمیوں میں مزید آسانیاں پیدا کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔اس حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری کو سہولت دینے کے اقدامات جاری ہیں۔کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کی قیادت میں مختلف اقدامات کی تعریف کی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے