قومی اسمبلی نے پاک فوج کے آرمی چیف، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہوں کی مدت ملازمت تین سال کے بجائے 5 سال کرنے کا بل منظور کر لیا،، مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کے ترمیمی بلز وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیے،
اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،، زیر دفاع خواجہ آصف نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل پیش کیا، جسے ایوان کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیوزی ایکٹ 1952 اور پاکستان ایئرفورس ایکٹ 2024 میں ترامیم کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کیے، ایوان نے اپوزیشن کے شور شرابے اور نعرے بازی کے دوران کثرت رائے سے تمام بلوں کی شق وار منظوری دے دی۔