اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے دو بڑی عرب سیاسی جماعتوں کو 27 اکتوبر کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے عرب جماعت رعام (Ra’am) اور جوائنٹ لسٹ (Joint List) کو نااہل قرار دیا۔ جوائنٹ لسٹ میں حدش، تعال اور بلد جماعتیں شامل ہیں۔
انتخابی کمیٹی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔ دونوں جماعتیں اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہیں۔رعام اور جوائنٹ لسٹ کے خلاف درخواستیں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکود جماعت سمیت دیگر حلقوں نے دائر کی تھیں۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر نے موقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں کے خلاف پیش کیے گئے شواہد نااہلی کے لیے مقررہ قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے۔
مرکزی انتخابی کمیٹی نے جوائنٹ لسٹ کے دو امیدواروں کو بھی انتخابات سے روکنے کا فیصلہ کیا۔ان میں حدش کے رکن پارلیمنٹ اوفر کسف اور بلد کے رہنما سامی ابو شہادہ شامل ہیں۔ ان فیصلوں کو بھی سپریم کورٹ کی منظوری درکار ہوگی۔
اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔ انتخابات میں کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔رعام کی قیادت منصور عباس کررہے ہیں۔ جبکہ جوائنٹ لسٹ عرب اکثریتی تین جماعتوں کا اتحاد ہے۔مرکزی انتخابی کمیٹی کے فیصلے کے بعد عرب جماعتوں کی قانونی جنگ اب سپریم کورٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
