وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں ؎رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے تعلقات پر گفتگو کی۔انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے لبنان کی خودمختاری اور سیاسی آزادی کی حمایت کی۔ انہوں نے لبنان کی قومی وحدت پر بھی زور دیا۔شہباز شریف نے لبنان کی علاقائی سالمیت کے لیے بھی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
وزیراعظم نے لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر زور دیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے جنگ بندی کے انتظامات پر سختی سے عمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت بھی بیان کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر زور دیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری بھی گفتگو کا حصہ رہی۔دفاع اور ادارہ جاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ میں رابطہ جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور لبنان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔
