رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے سود کی ادائیگی کا تخمینہ 9 ہزار 800 ارب روپے لگایا تھا،، اسٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی کے بعد سود کی ادائیگی میں بھی نمایاں کمی آ رہی ہے،،
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال حکومت اب قرضوں پر سود کی مد میں 8 ہزار 500 ارب روپے ادا کرے گی،، اس طرح حکومت کو 1300 ارب روپے کی بچت ہو گی،،
واضح رہے جون سے اب تک اسٹیٹ بینک چار بار شرح سود میں کمی کر چکا ہے،، 10 جون سے 4 اکتوبر تک پالیسی ریٹ میں 7 فیصد کمی آ گئی ہے،، 9 جون تک شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی جو اب 15 فیصد پر آ گئی ہے،،