پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان مشق انڈس شیلڈ 2024 اختتام پذیر ہو گئی،، مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ نے شرکت کی،،
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا انعقاد سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کیا گیا،، یہ مشق پاک فضائیہ کی مشترکہ آپریشنل تیاریوں کا ثبوت ہے،،
انڈس شیلڈ مشق نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کی،،
مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے دستوں نے ہائی ٹیک آلات حرب کے ساتھ شرکت کی ،
چینی فضائیہ کی جانب سے اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس جے ٹیملن سی اور جے 16 طیارے مشقوں میں شامل ہوئے،،، چینی فضائیہ کے مہلک ایچ کیو 22 زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھی مشقوں میں حصہ لیا ،
چینی فضائیہ کے ایئر بورنڈ الیکٹرک وارفیئر وائی ٹی جی نائن پلیٹ فارم کے ساتھ کے جی 500 ایئر بون ارلی وارننگ سسٹم نے بھی مشقوں میں حصہ لیا،،
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جے ٹین سی اور جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے شرکت کی،، پاکستانی طیاروں نے عصر حاضر کے حربی حالات جنگ کے حقیقت سے قریب تر ماحول میں کارکردگی دکھائی