امریکہ کے صدارتی انتخابات میں فنڈ ریزنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،، جلسے، جلوسوں، اشتہارات سمیت دیگر انتخابی اخراجات اسی فنڈنگ سے پورے کئے جاتے ہیں،،
اس سال امریکی انتخابات تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہے،، امریکی ادارے فوربس کے مطابق جنوری 2023 سے 16 اکتوبر 2024 تک الیکشن فنڈ ریزنگ میں کمالا ہیرس نے ٹرمپ کو کوسوں دور چھوڑ دیا،،
کمالا ہیرس نے 22 ماہ میں ایک ارب ڈالر الیکشن فنڈ اکٹھا کیا،، امریکہ کے کئی ارب پتی افراد اور بڑی کاریوریٹ کمپنیوں نے کمالا ہیرس کو کروڑوں ڈالر کے فنڈز فراہم کئے،،
دوسری طرف ٹرمپ جو خود بھی ایک ارب پتی امریکی ہیں،، انہیں 39 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ہی مل سکی،، ٹرمپ کے سب سے بڑے حمایتی سماجی رابطے کی ایپ ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو الیکشن مہم کے لئے 13 کروڑ ڈالر دیئے،،
ٹرمپ کو فنڈز فراہم کرنے والے دیگر افراد میں کیسینو کی مالک میریم ایڈلسن نے ساڑھے نو کروڑ ڈالر دیئے،،
بینکنگ انڈسٹری کے ٹموتھی میلن نے ٹرمپ کو 7 کروڑ 65 لاکھ ڈٓالر کا فنڈ دیا،،
ٹرمپ کی سابق کابینہ کی مشیر لنڈا میک مین نے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر دیئے،،
کمالا ہیرس کو سب سے بڑا فنڈ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 5 کروڑ ڈالر دیا،،
نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے 2 کروڑ ڈالر دیئے،،
کاروباری شخصیت جارج سوروس نے کمالا ہیرس کو 6 کروڑ ڈالر کا فنڈ دیا،،