ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی حسماہ محمد علی انتقال کر گئیں۔وہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
ان کا انتقال 28 ستمبر کو ہوا۔
ڈاکٹر سیتی حسماہ نے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں آخری سانس لی۔ان کی وفات کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی۔
ڈاکٹر سیتی حسماہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھیں۔وہ صحت عامہ کے شعبے میں بھی سرگرم رہیں۔انہوں نے زچہ و بچہ کی صحت کیلئے کام کیا۔
انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی اور صحت سے متعلق آگاہی بھی بڑھائی۔
وہ ملائیشیا کی ابتدائی خواتین ڈاکٹروں میں شامل تھیں۔انہوں نے دیہی علاقوں میں صحت عامہ کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر سیتی حسماہ 12 جولائی 1926 کو پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے رواں سال اپنی 100ویں سالگرہ منائی تھی۔ان کی شادی مہاتیر محمد سے 1956 میں ہوئی تھی۔دونوں نے اگست میں اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔اس جوڑے کے سات بچے ہیں۔
