میانمار: رخائن میں فضائی حملہ، 33 افراد ہلاک اور 36 زخمی

میانمار کی جنگ زدہ ریاست رخائن میں فوجی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔حملے میں 36 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔یہ حملہ پیر کے روز شمالی رخائن کے شہر کیوک تاؤ میں ایک مارکیٹ کے قریب ہوا۔رخائن ریاست بنگلادیش کی سرحد سے متصل ہے۔

اراکان آرمی نے حملے میں 33 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔مقامی امدادی کارکن وائی ہن آنگ نے بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔اراکان آرمی رخائن کے کئی علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہے۔ یہ گروپ میانمار کی فوج کے خلاف لڑ رہا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ مارکیٹ اور اس سے ملحقہ پل کے قریب ہوا۔اراکان آرمی نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

مدادی کارکن وائی ہن آنگ کے مطابق حملے کا مقام فعال جنگی محاذ سے کافی دور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کا جاری لڑائی سے کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا۔کیوک تاؤ رخائن کے شمال میں واقع ایک دریا کنارے کا شہر ہے۔رائٹرز کے مطابق واقعے کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔میانمار کی حکومت کے ترجمان نے بھی فوری طور پر حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے