کراچی (وژن پوائنٹ)تحقیقاتی اداروں نے ٹیکسٹائل مل میں گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہریوں کے زخمی ہونے والے واقعہ کو دہشت گردی سے جوڑنے کی خبر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹیکسٹائل مل میں گارڈ اور غیر ملکی شہریوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ جو بڑھ کر جھگڑے تک جاپہنچی جس کے بعد گارڈ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ پولیس نے ٹیکسٹائل مل سے 4 سیکیورٹی سپروائزر اور سیکیورٹی گارڈز کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔
جس کے بعد ملک دشمن عناصر نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ا س واقعے کو دہشت گردی اور غیر ملکیوں پر سوچے سمجھے حملے سے منسوب کرنا شروع کر دیا۔ تحقیقات نے اس حقیقت کی قلعی کھول دی کہ مذکورہ واقعہ ٹارگٹڈ حملہ نہیں بلکہ عام لڑائی جھگڑے کا واقعہ تھا۔ عام لڑائی جھگڑے کے واقعات کی طرح یہ بھی بالکل ویسا ہی ایک واقعہ تھایہ کوئی دہشت گردی نہیں تھی۔