رباط: مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کردیا۔ شاہی محل کے مطابق انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
فاطمہ الزہرا المنصوری مراکش کے شہر مراکش کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ وزارت قومی منصوبہ بندی، شہری منصوبہ بندی، ہاؤسنگ اور شہری پالیسی کی وزیر بھی تھیں۔
شاہ محمد ششم نے شاہی محل میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کا باضابطہ حکم دیا گیا۔
فاطمہ الزہرا المنصوری کا تعلق آتھنٹیسٹی اینڈ ماڈرنٹی پارٹی (PAM) سے ہے۔ پارٹی نے 23 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 395 میں سے 97 نشستیں حاصل کیں۔
