قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قراردے دیا

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں ہونے والی تباہی کو جنگی جرائم سے جوڑا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں قطری وزیراعظم سے نیتن یاہو سے متعلق سوال کیا گیا۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے جواب دیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا، وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔ مزید سوال پر انہوں نے نیتن یاہو کو بھی اس میں شامل قرار دیا۔

قطری وزیراعظم نے 7 اکتوبر کے حماس حملے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے حملے کو قتل عام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار افراد کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان نے قطر پر حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزامات مسترد کر دیے۔انہوں نے امریکا میں قطر کے اثرانداز ہونے سے متعلق اسرائیلی الزامات کو بھی مسترد کیا۔ ان کے مطابق اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف ایک مہم چلائی۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ اس مہم کا مقصد دوحہ کے ثالثی کردار کو کمزور کرنا تھا۔قطر غزہ کے تنازع میں ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے بھی کہا ہے کہ دوحہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے