اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو دو بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف فیصلہ اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سنایا۔ عدالت نے انہیں دو بچوں سے متعلق جنسی جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔
عدالت میں سزا سنائے جانے کے بعد گریم ڈوٹ کو جیل منتقل کردیا گیا۔ وہ عدالت سے روانگی کے وقت کسی ردعمل کا اظہار نہیں کر رہے تھے۔عدالت نے انہیں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انہیں زندگی بھر جنسی مجرموں کے رجسٹر میں بھی شامل رکھا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گریم ڈوٹ پر ایک لڑکی اور ایک لڑکے سے متعلق جنسی جرائم کے الزامات تھے۔ یہ واقعات 1993 سے 2010 کے درمیان پیش آئے۔عدالتی کارروائی کے دوران ڈوٹ نے الزامات کی تردید کی تھی۔ تاہم مقدمے کے اختتام پر عدالت نے انہیں دونوں الزامات میں مجرم قرار دیا۔
