وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔

انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا  نے کیس پرسماعت کی، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کئے۔

پولیس کی جانب سے کیس کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی، کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے