پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح کے سیشن میں Bulls نے کاروبار کا کنٹرول سنبھال لیا،، زبردست خریداری کے باعث انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک موقع پر حصص بازار 92 ہزار 966 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،،
دوپہر میں جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی خبر آئی مارکیٹ میں منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا،، Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالا اور انڈیکس کو مندی کی طرف لے گئے،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 283 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور دو روز سے جاری تیزی مندی میں بدل گئی،، انڈیکس 92 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا،،
کاروباری حجم 89 کروڑ حصص رہا،، کاروباری مالیت 30 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی،، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 42 ارب روپے کا نقصان ہوا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 816 ارب روپے پر آ گئی،،