فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں

اماراتی ایئر لائن فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق پروازیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کا مقصد 30 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی تمام تفصیلات سامنے لانا ہے۔

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ مسافروں، عملے اور فضائی آپریشنز کی حفاظت اور بہبود اس کی اولین ترجیح ہے۔ایئر لائن نے کہا کہ وہ حکومتی اداروں، ریگولیٹرز اور ہوائی اڈوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ تحقیقات میں مکمل تعاون بھی جاری رکھا جائے گا۔

فلائی دبئی نے کہا کہ تحقیقات میں پیش رفت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ایئر لائن نے پروازوں کی معطلی سے متاثرہ مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ممکنہ طور پر متبادل سفری انتظامات اور مدد فراہم کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے