راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی) کی سالانہ کھیلیں آج شروع ہوں گی۔ وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی گیمز 2024-25 کا افتتاح کرینگے۔
افتتاحی تقریب سی ایم اے کمپلکس راولپنڈی میں ہوگی جس سے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گیمز رواں ماہ نومبر میں ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہیں گی۔ جن میں کبڈی، کرکٹ، لان ٹینس، سکواش، فٹ بال، اتھلیٹکس، چیس، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں۔