پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب۔۔ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،، خطے میں امن و استحکام اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں ان کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن و استحکام اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، مزید بتایا کہ آرمی چیف اور سعودی حکام نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا۔