بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف سے ملاقات کی،،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو بلوچستان کے اصل حقائق اور سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹے پروپیگنڈے سے متعلق بریفنگ دی،، طلبہ کو بلوچستان میں قیام امن کے لئے فوج کے جوانوں کی شہادتوں سے متعلق بتایا گیا،،
شرپسند عناصر کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا،، پاک فوج کے ترجمان کے ساتھ ملاقات کے بعد طلبہ و طالبات نے کہا کہ وہ اصل حقائق جاننے کے بعد خاصے مطمئن ہیں،، صوبے میں پاک فوج جس طرح امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے قربانیاں دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں،، طلبہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے