10 ارب روپے کی کم ترین بولی کے بعد پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو بڑی آفرز آنا شروع ہو گئی ہیں،، بیرون ملک مقیم پاکستان کے ایک بڑے بزنس گروپ النیہانگ نے 125 ارب روپے میں پی آئی اے خریدنے کا اعلان کر دیا،، کمپنی پر واجب الاداء 250 ارب روپے کے قرض بھی النیہانگ نے ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،،
النیہانگ گروپ نے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر ایوی ایشن اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو علیحدہ علیحدہ ای میل میں پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کی ہے،، آفر میں پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافہ شامل ہے،،
قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔
پی آئی اےکی نجکاری عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا دیرینہ مطالبہ ہے اور بروقت نجکاری نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو رواں قرض پروگرام کی اگلی قسط کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
حکومت کو کو گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی بولی کی خواہاں وزارت نجکاری کو کاروباری گروپ بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جس کے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔