کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کردی

کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کردی۔

کراچی کی سیشن کورٹ میں ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کےخلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ پر منشیات کا الزام ہے،کیا جرم قبول کرتی ہیں؟

انمول پنکی نےصحتِ جرم سےانکارکرتےہوئےمؤقف اختیارکیاکہ پولیس نےاسکےخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے، ملزمہ کےانکار پرعدالت نےاستغاثہ کےگواہوں کونوٹس جاری کردیئے،انمول پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے