وزیراعظم کی زیر صدارت این ایچ اے کے امور پر اجلاس، شاہراہوں کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے امور پر اجلاس  ہوا جس دوران قومی شاہراہوں موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیراقتصادی امور احد چیمہ،وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر شریک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں این ایچ اے کا ریونیو  109ارب روپے سےبڑھ کر 130ارب روپے ہو گیا،اس مالی سال این ایچ اے کا ریونیو 160ارب روپے ہونے کی توقع ہے، این ایچ اے کی کئی منصوبوں کی فنڈنگ ادارہ خود اپنے ریونیو سے کر رہا ہے، ان منصوبوں میں سیالکوٹ-کھاریاں موٹر وےایم 12،کھاریاں-راولپنڈی موٹر وے ایم 13شامل ہیں۔ پشاور ناردرن بائی پاس، جگلوٹ-اسکردو روڈ،پنڈی بھٹیاں-فیصل آبادموٹر وے کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہیں۔

این5ملتان-لودھراں اپ گریڈیشن،لیہ-تونسہ پل کی اپروچ روڈزکی تعمیرکےمنصوبےنمایاں ہیں،پاکستان ایکسپریس وےاین-25 پر کام تیزی سے جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے